زیرِ سمندر کیبل کی مکمل بحالی کی تصدیق، ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز معمول پر آگئی
جرات ڈیسک
هفته, ۲۸ نومبر ۲۰۲۶
شیئر کریں
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے SEAـMEـWE 5 (ایس ایم ڈبلیو فائیو) بین الاقوامی زیرِ سمندر کیبل سسٹم میں پیدا ہونے والی خرابی دور ہونے اور کیبل کی مکمل بحالی کی تصدیق کردی گئی ہے۔ کیبل اب مکمل طور پر فعال ہے اور ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز معمول کے مطابق بحال ہو گئی ہیں۔کیبل کی بحالی ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس (ٹی ڈبلیو اے) اور بین الاقوامی ایس ایم ڈبلیو 5 کنسورشیم کے درمیان فوری رابطوں کے نتیجے میں ممکن ہوئی۔ تکنیکی ٹیموں نے خرابی دور کرنے اور رابطوں کی بحالی کے لیے چوبیس گھنٹے کام کیا۔ اس دوران متبادل بین الاقوامی لنکس کے ذریعے عارضی طور پر ڈیٹا ٹریفک کی منتقلی نے خرابی کے دوران انٹرنیٹ سروسز کے تسلسل کو برقرار رکھنے میں مدد فراہم کی۔


