امریکا نے جدید چپس چین منتقل کرنے کے الزام میں اے آئی کمپنی کو بلیک لسٹ کر دیا
جرات ڈیسک
منگل, ۲۴ نومبر ۲۰۲۶
شیئر کریں
برآمدی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خفیہ ذرائع سے پروسیسرز فراہم کیے جا رہے تھے، محکمہ تجارت
امریکی محکمہ تجارت نے جدید ترین مصنوعی ذہانت کے کمپیوٹر چپس غیر قانونی طور پر چین منتقل کرنے کے الزام میں ایک بڑی مصنوعی ذہانت کی کمپنی کو بلیک لسٹ کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی حکام کے مطابق مذکورہ کمپنی برآمدی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے این ویڈیا کے جدید پروسیسرز خفیہ ذرائع سے چینی اداروں کو فراہم کر رہی تھی، جس سے امریکا کی قومی سلامتی اور ٹیکنالوجی برتری کو خطرات لاحق ہو رہے تھے۔ بلیک لسٹ کیے جانے کے بعد اب کوئی بھی امریکی کمپنی یا شہری اس ادارے کے ساتھ تجارتی لین دین یا تکنیکی معاونت فراہم نہیں کر سکے گا جبکہ اس نیٹ ورک میں ملوث دیگر افراد کے خلاف بھی تحقیقات تیز کر دی گئی ہیں۔


