ورلڈکپ 2027، پاک بھارت ٹاکرے کے ٹکٹوں کی مانگ نے گزشتہ تمام ریکارڈز توڑ دیے
شیئر کریں
عالمی ایونٹ کے لیے مجموعی طور پر 12 کروڑ سے زائد ٹکٹ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، رپورٹ
آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2027 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان گروپ میچ کے لیے شائقین کی غیر معمولی دلچسپی سامنے آئی ہے۔ منتظمین کے مطابق پاک بھارت ٹاکرے کے ٹکٹوں کے لیے اب تک تقریباً 84 لاکھ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ دونوں روایتی حریف 10 اکتوبر 2027 کو جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ کے وانڈرز اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گے۔اسی میدان میں کھیلے جانے والے فائنل کے ٹکٹوں کیلئے بھی تقریباً 80 لاکھ درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں۔ٹورنامنٹ کیلئے 193 ممالک سے تقریباً 30 لاکھ شائقین نے ٹکٹوں کی قرعہ اندازی میں حصہ لیا ہے۔ درخواستوں کا عمل 21 نومبر تک جاری رہے گا۔جنوبی افریقا، زمبابوے اور نمیبیا میں 2 اکتوبر سے 21 نومبر تک ہونے والے 14 ٹیموں کے اس عالمی ایونٹ کے لیے مجموعی طور پر 12 کروڑ سے زائد ٹکٹ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔


