میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دو سال میں سندھ کے بیرونی قرضوں میں تمام صوبوں سے زیادہ اضافہ

دو سال میں سندھ کے بیرونی قرضوں میں تمام صوبوں سے زیادہ اضافہ

جرات ڈیسک
پیر, ۲ نومبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

جون 2026 تک سندھ کا بیرونی قرضہ 5 ارب 61 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا،دستاویز وفاقی وزارت خزانہ

 

گزشتہ دو سال کے دوران سندھ کے بیرونی قرضوں میں ملک کے دیگر تمام صوبوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ وفاقی وزارت خزانہ کی دستاویز کے مطابق جون 2024 سے جون 2026 کے دوران سندھ کے بیرونی قرضوں میں ایک ارب 83 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد مجموعی قرضہ بڑھ کر 5 ارب 61 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ہوگیا۔

دستاویز کے مطابق جون 2024 میں سندھ کا بیرونی قرضہ 3 ارب 77 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھا، جو دو سال کے دوران نمایاں اضافے کے بعد جون 2026 تک 5 ارب 61 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا۔اعداد و شمار کے مطابق پنجاب کے بیرونی قرضوں میں بھی گزشتہ دو سال کے دوران 37 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ جون 2024 میں پنجاب کا بیرونی قرضہ 6 ارب 2 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تھا، جو جون 2026 تک بڑھ کر 6 ارب 40 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ہوگیا۔ اسی عرصے میں خیبر پختونخوا کے بیرونی قرضوں میں 59 کروڑ 50 لاکھ ڈالر جبکہ بلوچستان کے قرضوں میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں