میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
یمنی فورسز کے حوثیوں پر تابڑ توڑ حملے، 218 حوثی باغیوں کی ہلاکت کا دعوی

یمنی فورسز کے حوثیوں پر تابڑ توڑ حملے، 218 حوثی باغیوں کی ہلاکت کا دعوی

جرات ڈیسک
پیر, ۲۶ اکتوبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

حوثیوں کے اہم کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، انتظامی تنصیبات، مورچوں اور جنگجوں کے اجتماعات کو نشانہ بنایا گیا، ترجمان

یمن میں حکومتی فورسز نے 750 سے زائد کارروائیوں میں حوثیوں کو بھاری نقصان پہنچانے کا دعوی کردیا دوسری جانب حوثیوں نے سعودی عرب کے اہم ہوائی اڈوں اور نیول بیس کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان ماجد عبداللہ النزیلی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کی جانے والی کارروائیوں میں 218 حوثی جنگجو ہلاک اور 78 گاڑیاں تباہ یا ناکارہ بنائی گئیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ حملوں میں حوثیوں کے اہم کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، انتظامی تنصیبات، مورچوں اور جنگجوں کے اجتماعات کو نشانہ بنایا گیا جبکہ ان کی کمک، نقل و حرکت اور رسد کے نظام کو بھی کارروائیوں کا ہدف بنایا گیا۔

دوسری جانب حوثی باغیوں نے سعودی عرب میں جوابی حملوں کا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاض کے ایئرپورٹ، خمیس مشیط کے ایئربیس اور جازان میں نیول بیس کو نشانہ بنایا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں