پیٹرول اگلے 3روز کیلئے سستا کردیا گیا
جرات ڈیسک
جمعه, ۱۶ اکتوبر ۲۰۲۶
شیئر کریں
پیٹرولیم کی قیمت میں 3روپے 93پیسے کمی ،ڈیزل کی قیمت کو برقرار رکھا گیا ،نوٹیفکیشن جاری
حکومت نے آئندہ 3روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق بڑا اعلان کردیا۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم کی قیمت میں 3 روپے 93 پیسے کمی کی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت کو برقرار رکھا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم کی نئی قیمت کمی کے بعد 386روپے 30 پیسے ہوگئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 396 روپے 96 پیسے پر برقرار رہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا ہے جبکہ یہ 17 تا 19 اکتوبر تک برقرار رہیں گی۔


