میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مراد سعید افغانستان سے خیبرپختونخوا حکومت چلا رہے ہیں، رانا ثنا اللہ

مراد سعید افغانستان سے خیبرپختونخوا حکومت چلا رہے ہیں، رانا ثنا اللہ

جرات ڈیسک
جمعرات, ۱۵ اکتوبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

مذاکرات ناکام بنانے میں سہیل آفریدی اور ان کے پیچھے موجود مراد سعید کا بنیادی کردار رہا

 

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے الزام عائد کیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما مراد سعید افغانستان میں موجود ہیں اور وہیں سے خیبرپختونخوا حکومت کے معاملات چلا رہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان، سہیل آفریدی کو پہلے سے جانتے بھی نہیں تھے، ان کی کامیابی میں بھی مراد سعید کا کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے نیک نیتی سے مذاکرات کے دوران پی ٹی آئی کے مطالبات پر پیش رفت کی پیشکش کی تھی تاہم ان کے بقول مذاکرات ناکام بنانے میں سہیل آفریدی اور ان کے پیچھے موجود مراد سعید کا بنیادی کردار رہا۔

وزیراعظم کے مشیر نے مزید کہا کہ بعض سیاسی رہنما بات چیت اور افہام و تفہیم کے ذریعے معاملات حل کرنے پر یقین نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں علی امین گنڈاپور کو فی الحال کوئی ذمہ داری نہیں دی جا رہی، جبکہ صوبے کیلئے موجودہ سیاسی انتظام سوچ سمجھ کر ترتیب دیا گیا ہے۔

رانا ثنا اللہ کے یہ بیانات خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال اور حکومت و پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات سے متعلق جاری اختلافات کے تناظر میں سامنے آئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں