خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی گرفتار
جرات ڈیسک
اتوار, ۱۱ اکتوبر ۲۰۲۶
شیئر کریں
سہیل آفریدی وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں ہی موجود تھے، ذرائع
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ ہوتے ہی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو گرفتار کر لیا گیا۔
صوبائی صدر جنید اکبر نے سوشل میڈیا پر تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور جنید اکبر کو گرفتار کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے ملاقاتوں پر پابندی کر دی گئی تھی۔
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے۔
وزیراعلیٰ ہاؤس میں کسی کو بھی اجازت نہیں تھی جبکہ وزیراعلیٰ ہاؤس کا اسٹاف بھی محدود کر دیا گیا۔
دوسری جانب، سینیئر بیوروکریٹ، ڈاکٹر فخر عالم چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا تعینات کر دیے گئے۔


