میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سید علی خامنہ ای کا قتل سنگین غلطی تھا، سابق ڈپٹی چیف آف اسٹاف اسرائیل

سید علی خامنہ ای کا قتل سنگین غلطی تھا، سابق ڈپٹی چیف آف اسٹاف اسرائیل

جرات ڈیسک
هفته, ۱۰ اکتوبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

خامنہ ای کے قتل سے قدامت پسند مضبوط ہوئے اور اسرائیل کے اسٹریٹیجک مفادات کو نقصان پہنچا، انٹرویو

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اسرائیلی فوج کے سابق ڈپٹی چیف آف اسٹاف اور ڈیموکریٹس پارٹی کے لیڈر یائر گولان نے کہا ہے کہ جنگ کے آغاز پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کو قتل کرنا اسرائیل کی سنگین غلطی تھی اور ایران کیخلاف جنگ نے اسرائیل کی پوزیشن بدتر کردی ۔

ایک انٹرویو میں یائر گولان نے کہا کہ علی خامنہ ای کو قتل کرنے سے ایران میں قدامت پسند مضبوط ہوئے۔ نیتن یاہو نے تاریخی موقع برباد کردیا۔ان کا کہناتھا کہ سینئر خامنہ ای کو مارنے سے اسرائیل کے مفادات کو فائدہ نہیں پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ عمر رسیدہ اور طویل عرصے سے برسراقتدار لیڈر کا ہونا ہمیشہ خاص فائدے کا حامل ہوتا ہے اور سینئر خامنہ ای کی عمر چھیاسی برس تھی۔

علی خامنہ ای کو قتل کرنے سے ایران میں انقلابی حکومت کا تختہ الٹنے کے بجائے قدامت پسند مضبوط ہوئے اور اسرائیل کے اسٹریٹیجک مفادات کو نقصان پہنچا۔

یائر گولان نے کہا کہ بنجامن نیتن یاہو نے ایران جنگ میں ایسے غیرحقیقت پسندانہ اہداف رکھے جو حاصل کرنے میں اسرائیل کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک سوال پر یائر گولان نے اسرائیل کی الٹرا آرتھوڈوکس آبادی کو دوسروں پر گزارا کرنے والے طفیلیے قرار دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں