میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کیلئے پھر نامزد کر دیا

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کیلئے پھر نامزد کر دیا

جرات ڈیسک
جمعه, ۹ اکتوبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں پاکستان نے صدر ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کیا تھا، شہبازشریف

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک بار پھر امن کے سب سے بڑے انعام نوبیل کے لیے نامزد کر دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شہباز شریف نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے پاک بھارت جنگ کے دوران امریکی صدر کی کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے لکھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی ایشیا میں امن کے فروغ کے لیے تاریخی کردار ادا کیا، ان کی بر وقت مداخلت نے پاکستان اور بھارت کو جنگ کے دہانے سے واپس لانے اور جنگ بندی یقینی بنانے میں مدد دی، جو آج تک برقرار ہے۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں پاکستان نے صدر ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کیا تھا۔

انہوں نے لکھا کہ ہمیں پوری امید ہے کہ خطے میں امن کے فروغ اور تنازعات کی روک تھام کے لیے صدر ٹرمپ کی کوششوں کو اس بار مناسب طور پر سراہا جائے گا۔خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر نوبیل امن انعام جیتنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ میں نے اقتدار سنبھالنے کے بعد 8 جنگیں ختم کروائی ہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ مجھے امن انعام نہ ملا تو یہ نوبیل کمیٹی کے لیے بھی باعثِ تنقید ہو گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں