نون لیگ و پی پی میں قانون سازی پر ڈیڈ لاک ختم، انتخابی اصلاحات کمیٹی کے قیام پر اتفاق
شیئر کریں
انتخابی اصلاحات کمیٹی کی چیئرمین شپ پیپلز پارٹی کو دینے پر اتفاق کیا گیا
پارلیمانی کمیٹی میں دونوں ایوانوں میں جماعتوں کی عددی تعداد کے تناسب سے ارکان کو رکنیت دی جائے گی، ذرائع
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ (ن ) اور پیپلز پارٹی کے درمیان قانون سازی میں تعاون کے معاملے پر ڈیڈلاک ختم ہو گیا، دونوں جماعتوں کے درمیان پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کے قیام پر اتفاق ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انتخابی اصلاحات کمیٹی کی چیئرمین شپ پیپلز پارٹی کو دینے پر اتفاق کیا گیا ہے جبکہ کمیٹی میں پارلیمان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کو نمائندگی دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی میں دونوں ایوانوں میں جماعتوں کی عددی تعداد کے تناسب سے ارکان کو رکنیت دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی شرائط پر مبنی بلز سمیت مجموعی طور پر 30 مختلف بلز کی منظوری پر بھی اتفاق ہو گیا ہے۔


