میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت کی طرف سے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، رانا ثنا اللّٰہ

حکومت کی طرف سے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، رانا ثنا اللّٰہ

جرات ڈیسک
بدھ, ۷ اکتوبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

وزیرِاعظم کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کسی بھی مطالبے کو نہیں منوایا جا سکتا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ ملک میں عدم استحکام پیدا کیا جائے، تحریکِ انصاف ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر مسائل کے حل کی طرف آئے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام 2014ء سے شروع ہوا جو آج تک جاری ہے، 2014ء میں اسلام آباد پر چڑھائی کے بعد سے اسلام آباد کا گھیراؤ پی ٹی آئی کا بنیادی نکتہ رہا ہے، اب بھی پی ٹی آئی اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش میں ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ قومی مفاد پر ذاتی مفاد کو ترجیح دینے کی قانون اجازت نہیں دیتا، پی ٹی آئی خیبر پختون خوا حکومت کے وسائل استعمال کر رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سیاسی اختلافات کا حل مذاکرات ہیں، 4 اکتوبر سے اب تک پی ٹی آئی صرف چند ہزار افراد ہی جمع کر پائی ہے، خیبر پختون خوا میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔

افغانستان کے حوالے سے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ افغان رجیم کو سمجھایا ہے کہ اپنی سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں، افغانستان سے متعلق پالیسی پر پوری قوم متفق ہے، صرف پی ٹی آئی افغان پالیسی سے متفق نہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں