میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈسٹرکٹ سینٹرل میں پارکنگ مافیا سرکاری سرپرستی میں سرگرم

ڈسٹرکٹ سینٹرل میں پارکنگ مافیا سرکاری سرپرستی میں سرگرم

ویب ڈیسک
منگل, ۲ جون ۲۰۲۶

شیئر کریں

حیدری پارکنگ لاٹ پر چھاپہ دوملزمان گرفتار ، کے ایم سی چارجڈ پارکنگ فیس کی پرچیاں قبضے میں
ملزمان سلمان اور شہریار کے ایم سی کی جیکٹ پہن کر چارجڈ پارکنگ فیس وصول کررہے تھے

ڈسٹرکٹ سینٹرل میں پارکنگ مافیا سرکاری سرپرستی میں سرگرم ہوگئی۔ وزیر اعلیٰ سندھ اور میئر کراچی کی واضح ہدایات اور پولیس کی کارروائی بھی مافیا کو لگام نہ ڈال سکی ۔ حیدری پولیس نے گزشتہ دنوں حیدری پارکنگ لاٹ پر چھاپہ مار کردوملزمان کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں کے ایم سی چارجڈ پارکنگ فیس کی پرچیاں قبضے میں لے لیں۔ ملزمان سلمان اور شہریار کے ایم سی کی جیکٹ پہن کر چارجڈ پارکنگ فیس وصول کررہے تھے ۔ملزمان کے خلاف حیدری تھانے میں درج ایف آِئی آر نمبر200/2026کے مطابق ملزمان نے پہلے تو خود کو کے ایم سی کا ملازم بتایا تاہم پوچھ گچھ پر انکشاف ہوا کہ دونوں ملزمان پرائیوٹ اشخاص ہیں اور غیر قانونی طور پر خود کو سرکاری ملازم ظاہر کرکے شہریوں سے لوٹ مار کررہے ہیں ۔پولیس کارروائی کے بعد حیدری پارکنگ لاٹ میں پارکنگ کے سرکاری نرخ کے بینرز لگادیے گئے۔ تاہم عید الاضحی سے قبل دو روز کے دوران حیدری مارکیٹ آنے والے شہریوں سے مقررہ نرخ کی بجائے 50اور 100 روپے پارکنگ فیس کی مد میں وصول کیے جاتے رہے ۔ کے ایم سی محکمہ چارجڈ پارکنگ ذرائع کا کہنا ہے کہ ریکارڈ میں حیدری چارجڈ پارکنگ لاٹ محکمہ کے زیر انتظام چلایا جارہاہے تاہم درپردہ بغیر نیلامی اور معاہدہ پارکنگ لاٹ اور نجی کنٹریکٹر کے حوالے کر رکھا جس کے ذریعے کھلے عام شہریوں سے لوٹ مار کی جارہی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں