میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی نے حکومت سے دوبارہ بات چیت کا عندیہ دے دیا

پی ٹی آئی نے حکومت سے دوبارہ بات چیت کا عندیہ دے دیا

جرات ڈیسک
پیر, ۵ اکتوبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

حکومت چاہے تو علامہ راجا ناصر عباس اور محمود اچکزئی سے رابطہ کرسکتی ہے، سلمان اکرم راجا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات ختم ہونے کے باوجود پی ٹی آئی نے دوبارہ بات چیت کا دروازہ کھلا رکھنے کا عندیہ دے دیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے مذاکراتی کمیٹی کے رکن سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات، ان کی صحت سے متعلق معاملات اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے لائحہ عمل سمیت اصولی موقف پر بات ہو تو مذاکرات دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت چاہے تو علامہ راجا ناصر عباس اور محمود اچکزئی سے رابطہ کرسکتی ہے، رابطے کے کئی ذرائع موجود ہیں۔ سلمان اکرم راجانے کہا کہ مذاکرات دوبارہ کسی بھی وقت ہوسکتے ہیں اگر نیت ہو تو بات چیت کیلئے بہت سے طریقے ہیں، لانگ مارچ کے دوران بھی مذاکرات ممکن ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں