میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ

دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ

جرات ڈیسک
بدھ, ۳۰ ستمبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

فی تولہ سونا 4 ہزار 300 روپے مہنگا، قیمت 4 لاکھ 41 ہزار 636 روپے ہوگئی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملک میں دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار 300 روپے اضافے سے 4 لاکھ 41 ہزار 636 روپے ہوگئی۔

10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 686 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 78 ہزار 631 روپے ہوگئی۔دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت میں 20 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 6 ہزار 578 روپے ہوگئی۔عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں فی اونس سونا 43 ڈالر مہنگا ہوکر 4 ہزار 191 ڈالر کا ہوگیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں