میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مودی سرکار کا انتخابی نظام عالمی تنقید کی زد میں آگیا

مودی سرکار کا انتخابی نظام عالمی تنقید کی زد میں آگیا

جرات ڈیسک
پیر, ۲۸ ستمبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

بھارت میں انتخابی تنازع نے ملک میں آزاد اور منصفانہ انتخابات کے حوالے سے نئے خدشات پیدا کر دیے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مودی دور میں انتخابی عمل اور ووٹر فہرستوں پر اٹھنے والے سوالات کے بعد بھارت میں احتجاج اور استعفوں کے مطالبات شدت اختیار کر گئے۔

عالمی جریدہ دی اسٹریٹس ٹائمز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ کرنے والے کانگریس مظاہرین پر پولیس کی آنسو گیس کی بوچھاڑ کی گئی۔

ہانگ کانگ کے جریدہ ساتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق بھارتی وزیر تعلیم کو عہدے سے ہٹانے والی کاکروچ جنتا پارٹی نے ووٹر لسٹ میں دھاندلی پر چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ کیا۔

بھارتی جریدے دی وائر کے مطابق بھارتی پولیس نے ووٹر فہرست بے ضابطگیوں کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبہ اور شہریوں کو ہراساں کرنے کے بعد حراست میں لے لیا۔ داخلی امور کے ماہرین کے مطابق بھارت میں انتخابی تنازع نے ملک میں آزاد اور منصفانہ انتخابات کے حوالے سے نئے خدشات پیدا کر دئیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں