میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں مزید 5 طیارے شامل کرنے کا فیصلہ

پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں مزید 5 طیارے شامل کرنے کا فیصلہ

جرات ڈیسک
بدھ, ۲۳ ستمبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

2 بوئنگ 777 چھ ماہ کیلئے ویٹ لیز پر لینے کی منظوری، مزید 3 طیارے ڈرائی لیز پر حاصل کیے جائیں گے

نئے بوئنگ طیاروں کو بالخصوص یورپ اور برطانیہ کے فضائی آپریشنز کے لیے استعمال کیا جائے گا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے فضائی بیڑے میں اضافے اور آپریشنز کو بہتر بنانے کے لیے مزید  5 طیارے حاصل کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے بورڈ کے اجلاس میں 2 بوئنگ 777 طیارے 6 ماہ کے لیے ویٹ لیز پر حاصل کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ دونوں طیارے یورپی ایئرلائن نارس اٹلانک سے حاصل کیے جائیں گے۔

ذرائع نے کہا کہ بورڈ نے مزید 3 طیارے ڈرائی لیز پر حاصل کرنے کی بھی منظوری دی ہے، جس کے بعد قومی ایئرلائن کے فضائی بیڑے میں مزید اضافہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق نئے بوئنگ طیاروں کو بالخصوص یورپ اور برطانیہ کے فضائی آپریشنز کے لیے استعمال کیا جائے گا، جس سے ان روٹس پر پروازوں کی تعداد اور آپریشنل صلاحیت میں اضافے کی توقع ہے۔اجلاس میں پی آئی اے کے موجودہ طیاروں کی آپریشنل ضروریات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

بورڈ نے طیاروں کے لیے ضروری پرزہ جات کی خریداری کا عمل مزید تیز کرنے کی ہدایت کی تاکہ زیادہ سے زیادہ طیاروں کو آپریشنل رکھا جاسکے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی آئی اے کے مالیاتی اور آپریشنل معاملات سمیت ایئرلائن کی کارکردگی بہتر بنانے اور فضائی آپریشنز کو مزید مستحکم کرنے سے متعلق مختلف امور پر بھی غور کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں