وزیراعظم کاحافظ نعیم سے ٹیلیفونک رابطہ ،دھرنا موخر کر نے کی درخواست
شیئر کریں
حکومت جس قدر ممکن ہوا عوام کو ریلیف کی فراہمی یقینی بناتی رہے گی، شہبازشریف
دونوں رہنماؤں کا وزیر اعظم کے دورے کے بعد ملاقات کرنے اور اس امر پر مزید مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق
…………………………..
وزیرِ اعظم شہبازشریف نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں وزیرِ اعظم نے امیر جماعت اسلامی کو اسلام آباد میں دھرنا مؤخر کرنے کا کہا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ حکومت معاشی طور پر کمزور اور متوسط طبقے کو ان مشکل حالات میں پیٹرولیم مصنوعات پر ریلیف فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جس قدر ممکن ہوا عوام کو ریلیف کی فراہمی یقینی بناتی رہے گی۔ امیر جماعت اسلامی نے وزیرِ اعظم کی تجویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی دھرنا مؤخر کرنے پر غور کر رہی ہے۔دونوں رہنماؤں نے وزیرِ اعظم کے دورے کے بعد ملاقات کرنے اور اس امر پر مزید مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔


