میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
خارجہ سیکرٹری کی تعیناتی سے متعلق وزیراعظم ہاؤس میں اہم فیصلے کا مرحلہ شروع

خارجہ سیکرٹری کی تعیناتی سے متعلق وزیراعظم ہاؤس میں اہم فیصلے کا مرحلہ شروع

جرات ڈیسک
جمعه, ۴ ستمبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

وزیراعظم شہباز شریف کو 18 ستمبر تک وزارت خارجہ کے گریڈ 22 کے سینئر ترین سفارتکاروں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکستان کے خارجہ سیکرٹری کی تعیناتی سے متعلق وزیراعظم ہائوس میں اہم فیصلے کا مرحلہ شروع ہوگیا۔

موجودہ سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ 18 ستمبر کو 60 سال کی عمر مکمل کرکے ریٹائر ہو جائیں گی جبکہ ان کی مدت ملازمت میں توسیع کے امکانات انتہائی کم بتائے جا رہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کو 18 ستمبر تک وزارت خارجہ کے گریڈ 22 کے سینئر ترین سفارتکاروں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ رحیم حیات قریشی، عاصم افتخار، رضوان سعید شیخ اور فیصل نیاز ترمذی سمیت سینئر سفارتکاروں کے نام زیرغور ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں