امریکا، سینیٹ میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر پابندی سے متعلق بل پیش
جرات ڈیسک
جمعه, ۴ ستمبر ۲۰۲۶
شیئر کریں
بے قابو آرٹیفیشل انٹیلی جنس انسانی آزادی اور سلامتی کے لیے خطرہ ہے،سینیٹر برنی سینڈرز
………………………………
امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر پابندی سے متعلق بل سینیٹ میں پیش کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بل میں اے آئی پر مستقل پابندی اور عالمی سطح پر سپر انٹیلی جنس روکنے کے معاہدوں کی تجویز شامل ہے۔ سینیٹر برنی سینڈرز نے کہا کہ بے قابو آرٹیفیشل انٹیلی جنس انسانی آزادی اور سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔رکن کانگریس گریگ کاسار نے کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس فوڈ ٹرک سے بھی کم ریگولیٹڈ ہے۔


