میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ، عزیز آباد کمرشل قبضوں کی زد میں، کمرشل یونٹس کی تعمیر

سندھ بلڈنگ، عزیز آباد کمرشل قبضوں کی زد میں، کمرشل یونٹس کی تعمیر

جرات ڈیسک
جمعرات, ۳ ستمبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

بلاک 2کے پلاٹ 1103اور 1343پر نقشوں کے برعکس تعمیرات جاری

بلڈنگ افسران کی ملی بھگت سے علاقے کا بنیادی ڈھانچہ تبدیل، مکین پریشان

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ضلع وسطی کے معروف رہائشی علاقے عزیز آباد میں مبینہ قبضوں اور نقشوں کے برعکس تعمیرات کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے۔ بلاک 2 کے پلاٹ نمبر 1103 اور 1343 پر جاری تعمیرات نے علاقہ مکینوں میں تشویش پیدا کردی۔ شہریوں کے مطابق کمرشل یونٹس کی تعمیر میں قواعد و ضوابط کو نظرانداز کیے جانے سے علاقے کا بنیادی ڈھانچہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔مکینوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ پلاٹس پر جاری تعمیرات کی منظور شدہ نقشوں اور تعمیراتی اجازت ناموں کے مطابق ہونے کی فوری جانچ ضروری ہے ۔ شہریوں نے الزام عائد کیا کہ بعض بلڈنگ افسران کی مبینہ ملی بھگت یا غفلت کے باعث خلاف ورزیوں کے خلاف مؤثر کارروائی نہیں کی جا رہی، جس سے علاقے کی حالت تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے ۔انتظامی طور پر تعمیرات کی نگرانی، منظور شدہ نقشوں کی پابندی یقینی بنانا اور خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی کرنا متعلقہ بلڈنگ کنٹرول حکام اور فیلڈ افسران کی ذمہ داری ہے ۔ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ پلاٹ نمبر 1103 اور 1343 کا ریکارڈ، منظور شدہ نقشے اور موقع پر ہونے والی تعمیرات کا باقاعدہ موازنہ کیا جائے اور یہ بھی تعین کیا جائے کہ مبینہ خلاف ورزیوں کے باوجود تعمیرات کیسے جاری رہیں۔علاقہ مکینوں نے ڈائریکٹر جنرل وسیم شمشاد سے فوری نوٹس لینے ، موقع پر انسپیکشن کرانے اور مبینہ بے قاعدگیوں کے ساتھ ساتھ متعلقہ افسران کی غفلت یا کوتاہی کی بھی تحقیقات کی اپیل کی ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بروقت کارروائی نہ ہونے کی صورت میں پارکنگ، ٹریفک، نکاسی آب اور دیگر شہری مسائل مزید سنگین ہوسکتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں