سندھ بلڈنگ، اسٹیٹ بینک سوسائٹی میں غیر قانونی تعمیرات ، کارروائی کا مطالبہ
شیئر کریں
پلاٹ A-43پر بالائی منزل تعمیر، منظور نقشوں اور اجازت ناموں کی خلاف ورزی
اسسٹنٹ ڈائریکٹر عدیل قریشی کی تعمیراتی مافیا سے ملی بھگت ،مکینوں میں تشویش
اسٹیٹ بینک سوسائٹی، اسکیم 33 میں مبینہ غیر قانونی تعمیرات اور کمرشلائزیشن کے خدشات پر مکینوں میں تشویش پائی جاتی ہے ۔ شہریوں کے مطابق پلاٹ نمبر A-43 پر بالائی منزل کی تعمیر جاری ہے ، جس کے حوالے سے متعلقہ اداروں کو شکایات بھی کی جا چکی ہیں۔مکینوں کا الزام ہے کہ مذکورہ تعمیر رہائشی قوانین اور منظور شدہ نقشے کی خلاف ورزی ہے ، تاہم تاحال مؤثر کارروائی نہیں کی گئی۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ موقع کا فوری معائنہ کرکے تعمیراتی اجازت ناموں اور منظور شدہ نقشے کی جانچ کی جائے ۔ علاقہ مکینوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عدیل قریشی پر تعمیراتی مافیا سے مبینہ ملی بھگت کے الزامات بھی عائد کیے ہیں۔ تاہم ان الزامات کی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں ہوئی اور متعلقہ افسر کا مؤقف بھی سامنے نہیں آیا۔شہریوں نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور دیگر متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی شفاف تحقیقات کرکے اگر خلاف ورزی ثابت ہو تو قانون کے مطابق فوری کارروائی کی جائے ۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ بروقت اقدام نہ کیا گیا تو اسکیم 33 کی رہائشی شناخت متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔
سندھ بلڈنگ


