میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آزادکشمیر عوامی احتجاج، فریقین نے لچک دکھائی تو حتمی اور مثبت حل نکلے گا، بیرسٹر افتخار گیلانی

آزادکشمیر عوامی احتجاج، فریقین نے لچک دکھائی تو حتمی اور مثبت حل نکلے گا، بیرسٹر افتخار گیلانی

جرات ڈیسک
جمعه, ۲۸ اگست ۲۰۲۶

شیئر کریں

سیکیورٹی سے متعلق کئی ایسی چیزیں ہیں جو حکومت کے علم میں ہوتی ہیں اور کچھ چیزیں فوری سامنے نہیں آتیں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مسلم لیگ (ن) کے نامزد وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی نے کہا ہے کہ سیکیورٹی سے متعلق کئی ایسی چیزیں ہیں جو حکومت کے علم میں ہوتی ہیں اور کچھ چیزیں فوری سامنے نہیں آتیں۔

نجی ٹی وی سے انٹرویومیں عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ عوامی مطالبات کو مدنظر رکھتے ہوئے آگے بڑھنا ہوگا اور اس معاملے میں دونوں فریقین کو لچک دکھانے کی ضرورت ہے۔ جب دونوں اطراف سے لچک دکھائی جائے گی تو مسئلے کا حتمی اور مثبت حل نکلے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ احتجاج کرنے والے لوگوں کے ساتھ انگیجمنٹ (مذاکرات) کا عمل جمہوریت اور سیاسی عمل کا بنیادی حصہ ہے۔ وزیراعظم نامزدگی پرمسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے سینئر رہنماؤں (شاہ غلام قادر اور راجہ فاروق حیدر) کے شدید ردعمل پر سوال کے جواب میں بیرسٹر افتخار گیلانی نے کہا کہ انتخابات اور نامزدگی کے وقت تحفظات ہونا ایک فطری بات ہے، تاہم کل تک یہ تمام چیزیں بالکل ٹھیک ہو جائیں گی۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمام رفقاء پارٹی فیصلے کے مطابق ساتھ دیں گے۔آزاد کشمیر کی ترقی اور فنڈز کا شفاف استعمال:خطے میں سڑکوں، ہسپتالوں اور بنیادی سہولیات کی فراہمی سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر فنڈز کا صحیح اور شفاف استعمال کیا جائے تو آزاد کشمیر کی ترقی کی رفتار میں نمایاں بہتری لائی جا سکتی ہے۔

انہوں نے ماضی کے بجٹ اور ترقیاتی کاموں کا موازنہ کرتے ہوئے بتایا کہ 2018 میں میاں محمد نواز شریف کے دورِ حکومت میں ترقیاتی بجٹ صرف 10 سے 11 ارب روپے تک محدود تھا، لیکن اس کے بعد خطے میں ترقیاتی کاموں کا لیول دیگر علاقوں کے مقابلے میں کم نہیں رہا۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ حکومت میں آنے کے بعد ترقیاتی کاموں کو مزید بہتر اور شفاف بنایا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں