آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، نئے قائد ایوان کا انتخاب ہو گا
جرات ڈیسک
جمعه, ۲۸ اگست ۲۰۲۶
شیئر کریں
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج جمعہ کو ہوگا، اجلاس میں نئے قائد ایوان کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔کاغذات نامزدگی 9:30 سے 10:30 دن تک جمع کروائے جا سکیں گے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 10:30 سے 10:45 دن تک ہوگی۔
امیدواران کی حتمی فہرست 12 بجے دن آویزاں ہوگی، وزیراعظم آزادکشمیر جموں و کشمیر کا انتخاب نماز جمعہ کے بعد 02 بجے رکھا گیا ہے۔سینئر رہنما پی پی آزاد کشمیر شوکت جاوید میر کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی طرف سے سردار مختار احمد خان کو وزیراعظم کے لئے بطور امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔


