سانحہ پمز میں جاں بحق نومولود بچوں کے لواحقین کو 50 لاکھ روپے فی کس دینے کا اعلان
شیئر کریں
حکومت متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن تعاون اور معاونت فراہم کرے گی
وفاقی حکومت متاثرہ خاندانوں کے غم اور دکھ میں برابر کی شریک ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکومت نے سانحہ پمز میں جاں بحق نومولود بچوں کے لواحقین کو 50لاکھ روپے فی کس دینے کا اعلان کردیا ۔حکومت متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن تعاون اور معاونت فراہم کرے گی۔ وفاقی وزارت اطلاعات کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے پمز ہسپتال میں آتشزدگی کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے نومولود بچوں کے لواحقین کے لیے فی کس 50 لاکھ روپے مالی معاوضے کا اعلان کیاہے، وفاقی حکومت متاثرہ خاندانوں کے غم اور دکھ میں برابر کی شریک ہے۔مالی معاوضے سے قیمتی انسانی جانوں کا کوئی نعم البدل نہیں.جاں بحق ہونے والے بچے واپس نہیں لائے جا سکتے، تاہم حکومت کی جانب سے یہ معاونت غمزدہ خاندانوں کی مشکلات کم کرنے اور ان کے دکھ میں کچھ مداوا کرنے کی ایک کوشش ہے۔حکومت متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن تعاون اور معاونت فراہم کرے گی۔


