میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن نے ڈیزل قیمت میں اضافے کو مسترد کردیا

گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن نے ڈیزل قیمت میں اضافے کو مسترد کردیا

جرات ڈیسک
هفته, ۲۲ اگست ۲۰۲۶

شیئر کریں

ڈیزل مہنگا کرنا قبول نہیں،حکومت اپنیتحریری وعدے کو فوری طور پرعملی شکل دے، صدر گڈز ٹرانسپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن نے ڈیزل کی قیمت میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئیحکومت سے تحریری معاہدے پر فوری عملدرآمد کا مطالبہ کردیا۔ آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے صدر اویس چوہدری نے کہا کہ ڈیزل مہنگا کرنا قبول نہیں،حکومت اپنے تحریری وعدے کو فوری طور پرعملی شکل دے،معاہدے میں واضح ہے کہ ڈیزل کی قیمتوں میں ردوبدل 15 روز بعد کیا جائے گا۔اویس چوہدری نے کہاکہ روزانہ قیمتوں میں ردوبدل سے ٹرانسپورٹرز کے لیے کرائے ایڈجسٹ کرنا ممکن نہیں رہتا،ٹرانسپورٹر آج کرایہ طے کرتا ہے اور اگلے ہی روز ڈیزل کی قیمت تبدیل ہوجاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ قیمتوں میں ردوبدل کا موجودہ نظام ٹرانسپورٹرز کے لیے شدید مشکلات پیدا کر رہا ہے، حکومت فوری طور پر طے شدہ معاہدے پر عملدرآمد کرے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں