پی ٹی اے نے غیر اخلاقی مواد سے متعلق 10 لاکھ 65 ہزار 671 یو آر ایل بلاک کر دیے
شیئر کریں
پی ٹی اے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر غیر اخلاقی مواد سے متعلق 10 لاکھ 65 ہزار 671 یو آر ایل بلاک کر دئیے۔
دستاویز کے مطابق غیر اخلاقی مواد سے متعلق 563 یو آر ایل زیرِ جائزہ اور 9 ہزار 528 مسترد کیے گئے، دہشت گردی سے متعلق 1 لاکھ 79 ہزار 285 یو آر ایل بلاکنگ کے لیے بھیجے، دہشت گردی سے متعلق ایک لاکھ 41 ہزار 897 یو آر ایل بلاک کیے گئے۔
دستاویز میں کہا گیا کہ 23 ہزار 241 یو آر ایل زیرِ جائزہ ہیں، اسلام کی عظمت کے خلاف مواد کی کیٹیگری میں ایک لاکھ 36 ہزار 891 یو آر ایل پراسیس کیے گئے، پاکستان کی سلامتی اور دفاع کے خلاف مواد کی کیٹیگری میں 1 لاکھ 25 ہزار 427 یو آر ایل پراسیس کیے۔
پی ٹی اے نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور دفاع کے خلاف مواد کے 74 ہزار 59 یو آر ایل بلاک کیے گئے، فرقہ وارانہ اور نفرت انگیز تقریر کی کیٹیگری میں 76 ہزار 526 یو آر ایل پراسیس کیے گئے، پراکسی کیٹیگری میں 10 ہزار 319 یو آر ایل میں سے 10 ہزار 318 یو آر ایل بلاک کیے۔دستاویز کے مطابق بدنامی، نقالی کی کیٹیگری میں 44 ہزار 200 یو آر ایل پراسیس اور 17 ہزار 356 بلاک کیے، مجموعی طور پر مختلف کیٹیگریز میں 15 لاکھ 42 ہزار 800 یو آر ایل بلاک کیے گئے، 76 ہزار 874 یو آر ایل زیرِ جائزہ اور 1 لاکھ 6 ہزار 629 یو آر ایل مسترد کیے گئے۔


