میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ، سوداگران سوسائٹی میں رہائشی پلاٹ پر کمرشل قبضہ

سندھ بلڈنگ، سوداگران سوسائٹی میں رہائشی پلاٹ پر کمرشل قبضہ

جرات ڈیسک
پیر, ۱۰ اگست ۲۰۲۶

شیئر کریں

پلاٹ نمبر C-366پر دکانیں اور کمرشل یونٹس تعمیر، رہائشی تشخص مکمل تباہ
ڈائریکٹر عاصم انصاری ،عمران رمضان آرائیں کی تعمیراتی مافیا سے ملی بھگت

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ضلع کورنگی شاہ فیصل ٹاؤن میں واقع سوداگران سوسائٹی میں رہائشی پلاٹوں کے مبینہ کمرشل استعمال کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پلاٹ نمبر C-366پر رہائشی تعمیر کے بجائے متعدد کمرشل یونٹس قائم کیے گئے ہیں،اس تعمیر نے علاقے کا رہائشی تشخص متاثر کرنے کے ساتھ سوسائٹی کے منظور شدہ پلان اور تعمیراتی ضوابط پر بھی سوالات کھڑے کر دیئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ عمارت میں متعدد یونٹس تعمیر کیے گئے ہیں جنہیں مبینہ طور پر کمرشل مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے ۔ رہائشیوں کا مؤقف ہے کہ اگر رہائشی پلاٹوں پر اس نوعیت کی کمرشل تعمیرات کی اجازت دی گئی تو ٹریفک، پارکنگ، سیوریج اور دیگر شہری مسائل میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے ۔ذرائع نے ڈائریکٹر عاصم انصاری اور بلڈنگ انسپکٹر عمران رمضان آرائیں سے منسوب مبینہ ملی بھگت کے الزامات بھی عائد کیے ہیں،علاقہ مکینوں نے وزیر بلدیات سے مطالبہ کیا ہے کہ پلاٹ C-366کی تعمیر اور موجودہ استعمال کا فوری جائزہ لیا جائے اور اگر کسی قانون، بلڈنگ بائی لاز یا سوسائٹی کے ضوابط کی خلاف ورزی ثابت ہو تو ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔ متعلقہ افراد کا مؤقف لینے کے لئے رابطے کی کوشش کی گئی مگر خبر کی اشاعت تک موقف موصول نہ ہو سکا موصول ہونے پر اسے بھی خبر کا حصہ بنایا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں