میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جسٹس مسرت ہلالی ریٹائر، سپریم کورٹ میں فل کورٹ ریفرنس کا انعقاد

جسٹس مسرت ہلالی ریٹائر، سپریم کورٹ میں فل کورٹ ریفرنس کا انعقاد

جرات ڈیسک
جمعه, ۷ اگست ۲۰۲۶

شیئر کریں

فل کورٹ ریفرنس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے اٹارنی جنرل کا پیغام پڑھ کر سنایا

صدر مملکت سے درخواست کرتے ہیں ججز تقرریوں کی منظوری میں مزید تاخیر نہ ہو، صدرسپریم کورٹ بار

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی ریٹائر ہو گئیں،ان کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس کاانعقاد کیا گیا۔ سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ پر 9 ججزفل کورٹ ریفرنس میں بذریعہ ویڈیولنک شریک ہوئے، فل کورٹ ریفرنس میں اٹارنی جنرل منصور عثمان کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے اٹارنی جنرل کا پیغام پڑھ کر سنایا۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ جسٹس مسرت ہلالی پشاور ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس تھیں،انہوں نے فوجی عدالتوں میں سویلنز کا ٹرائل روکنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا، فوجی عدالتوں کا فیصلہ انٹرا کورٹ اپیل میں معطل کرنے کی مخالفت کی، فوجی عدالتوں کے مجرمان کو سپریم کورٹ نے اپیل کا حق دینے کی ہدایات دیں۔صدر سپریم کورٹ بار نے کہا کہ جسٹس مسرت ہلالی کا عدالتی سفر اپنے اختتام کو پہنچا، دعا گو ہوں کہ اللہ پاک انہیں صحت اور مزید کامیابیاں عطا کرے، صدر مملکت سے درخواست کرتے ہیں کہ ججز تقرریوں کی منظوری میں مزید تاخیر نہ ہو۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں