میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انتظامی یونٹس کی بات آگے نہ ہی بڑھائیں تو اچھا ہو گا،شیری رحمان

انتظامی یونٹس کی بات آگے نہ ہی بڑھائیں تو اچھا ہو گا،شیری رحمان

جرات ڈیسک
جمعه, ۳۱ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

خیبر پختونخوا میں دہشت گردی ہے اور سیاسی صورتِ حال بھی سنگین ہے

میری نظر میں ایڈمنسٹریٹو یونٹس پر بات کرنے کا یہ مناسب وقت نہیں، گفتگو

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی کی نائب صدر،سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ انتظامی یونٹس کی بات آگے نہ ہی بڑھائیں تو اچھا ہو گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئے انتظامی یونٹس سے متعلق کوئی مسودہ نہیں دیکھا، ہماری کوشش ہوتی ہے کہ مسائل کا حل سیاسی انداز میں ہو، گورننس کے نظام کو ٹھیک کرنا ہے۔ شیری رحمٰن نے کہا کہ قرضے بالکل بڑھ رہے ہیں اور حکومت کے اخراجات بھی بڑھ رہے ہیں،ایڈمنسٹریٹو یونٹس کے معاملے پر ہمارے سامنے کوئی ٹھوس بات نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی ہے اور سیاسی صورتِ حال بھی سنگین ہے، میری نظر میں ایڈمنسٹریٹو یونٹس پر بات کرنے کا یہ مناسب وقت نہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں