میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ، پی ای سی ایچ ایس میں رہائشی قوانین کی کھلی خلاف ورزیاں

سندھ بلڈنگ، پی ای سی ایچ ایس میں رہائشی قوانین کی کھلی خلاف ورزیاں

جرات ڈیسک
هفته, ۱ اگست ۲۰۲۶

شیئر کریں

بلاک 2کے پلاٹ نمبر R67 اور M75 پر تعمیراتی ضابطوں کی پامالی، حکام خاموش

ڈائریکٹر سمیع جملانی پر پسندیدہ ٹھیکیداروں کو رعایت دینے کے الزامات، مکین سراپا احتجاج

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ضلع شرقی کے رہائشی علاقے پی ای سی ایچ ایس میں رہائشی پلاٹوں پر مبینہ غیر قانونی تعمیرات کے معاملے نے ایک بار پھر شہریوں میں بے چینی پیدا کر دی ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے بلاک کہ 2 کے پلاٹ نمبر R67 اور M75 پر جاری تعمیراتی سرگرمیاں مقررہ قوانین اور بلڈنگ بائی لاز سے مطابقت نہیں رکھتیں، تاہم متعلقہ حکام کی جانب سے اب تک کوئی مؤثر قدم نہیں اٹھایا گیا۔ مکینوں کے مطابق رہائشی پلاٹوں پر مبینہ کمرشل نوعیت کی تعمیرات سے علاقے کا رہائشی ماحول متاثر ہو رہا ہے ۔

ان کا کہنا ہے کہ ٹریفک کے بڑھتے دباؤ، پارکنگ کے مسائل اور شہری سہولیات پر اضافی بوجھ کے باوجود متعلقہ ادارے خاموش دکھائی دیتے ہیں، جس سے عوام میں تشویش بڑھ رہی ہے۔ شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر سمیع جملانی بعض تعمیراتی ٹھیکیداروں کے خلاف کاروائی کرنے کے بجائے انہیں مبینہ طور پر رعایت فراہم کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے تعمیراتی ضابطوں کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ ان کے مطابق اگر قانون سب کے لیے برابر ہے تو اس پر بلاامتیاز عملدرآمد بھی یقینی بنایا جانا چاہیے۔

متاثرہ مکینوں نے وزیر بلدیات سے مطالبہ کیا ہے کہ پلاٹ نمبر R67 اور M75 پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں، مبینہ بے ضابطگیوں کی ذمہ داری کا تعین کیا جائے اور اگر خلاف ورزی ثابت ہو تو ذمہ دار افسران اور تعمیراتی عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ رہائشی علاقوں کا اصل تشخص برقرار رکھا جا سکے۔

خبر میں شامل الزامات مقامی مکینوں سے منسوب ہیں۔ متعلقہ انتظامیہ یا نامزد افسر کا مؤقف موصول ہونے کی صورت میں اسے بھی مناسب اہمیت کے ساتھ شائع کیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں