میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میرپور ڈویژن کے انتخابات ملتوی ہونے کی تردید، الیکشن کمیشن کی بھی وضاحت جاری

میرپور ڈویژن کے انتخابات ملتوی ہونے کی تردید، الیکشن کمیشن کی بھی وضاحت جاری

جرات ڈیسک
پیر, ۲۷ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

جھوٹا پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے،الیکشن کمیشن کے سرکاری سوشل میڈیا صفحات اور دیگر آفیشل پلیٹ فارمز کو فالو کیا جائے،ترجمان

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے میرپور ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات ملتوی ہونے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کو مکمل طور پر بے بنیاد اور جعلی قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ میرپور، کوٹلی اور بھمبر میں پولنگ مقررہ شیڈول کے مطابق ہی ہوگی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک مبینہ پریس ریلیز وائرل کی جا رہی ہے جس میں انتخابات ملتوی ہونے کا دعویٰ کیا گیا تاہم الیکشن کمیشن نے ایسی کوئی پریس ریلیز جاری نہیں کی۔ترجمان کے مطابق چند شرپسند عناصر انتخابات کے حوالے سے جھوٹا پروپیگنڈا پھیلا کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ میرپور ڈویژن کے تینوں اضلاع میں انتخابی عمل اپنے طے شدہ پروگرام کے مطابق جاری رہے گا اور پولنگ کسی قسم کی رکاوٹ کے بغیر منعقد ہوگی۔

ترجمان نے ووٹرز سے اپیل کی کہ وہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی غیر مصدقہ خبروں اور افواہوں پر کان نہ دھریں اور صرف مستند ذرائع سے الیکشن کمیشن نے کہا کہ انتخابی عمل سے متعلق درست اور بروقت معلومات کے لیے محکمہ اطلاعات اور الیکشن کمیشن کے سرکاری سوشل میڈیا صفحات اور دیگر آفیشل پلیٹ فارمز کو فالو کیا جائے۔ترجمان کے مطابق میرپور، کوٹلی اور بھمبر میں پولنگ آج مقررہ شیڈول کے مطابق ہوگی اور ووٹرز بلا خوف و تردد اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں