میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قدرت اللہ شہاب کو دنیا سے رخصت ہوئے 40 برس بیت گئے

قدرت اللہ شہاب کو دنیا سے رخصت ہوئے 40 برس بیت گئے

جرات ڈیسک
جمعه, ۲۴ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

پہلے گورنر جنرل پاکستان غلام محمد، پھرسکندر مرزا اور صدر ایوب خان کے سیکریٹری بھی رہے

……………………………..

معروف مصنف قدرت اللہ شہاب کو دنیا سے رخصت ہوئے 40 برس بیت گئے ہیں۔

پاکستانی ادب میں ایسے کئی نام ستارے بن کر چمکے جن کا پس منظر بیورو کریسی تھا لیکن قسمت نے ادبی دنیا میں بھی ان کو اعلی مقام دیا، اس تناظر میں قدرت اللہ شہاب ایک نمایاں مثال ہیں،

قدرت اللہ شہاب 26 فروری 1917 کو متحدہ ہندوستان کے علاقے گلگت میں پیدا ہوئے۔قدرت اللہ شہاب نے گورنمنٹ کالج لاہور سے ایم اے انگلش کیا اور 1941 میں انڈین سول سروس میں شامل ہو گئے، ابتدا میں بہار اور اڑیسہ میں خدمات انجام دیں، 1943 میں بنگال میں تعینات ہوئے، قیام پاکستان کے بعد قدرت اللہ شہاب حکومت آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل مقرر ہوئے۔

بعد ازاں پہلے گورنر جنرل پاکستان غلام محمد، پھرسکندر مرزا اور صدر ایوب خان کے سیکرٹری بھی رہے، پاکستان رائٹرز گلڈ کی تشکیل قدرت اللہ شہاب کی کاوشوں سے ہی عمل میں آئی، شہاب نامہ قدرت اللہ شہاب کی خود نوشت ہے۔شہاب نامہ مسلمانان برصغیر کی تحریک آزادی کے پس منظر، مطالبہ پاکستان، قیام پاکستان اور تاریخ پاکستان کی چشم دید داستان ہے۔قدرت اللہ شہاب 24 جولائی 1986 کو اسلام آباد میں وفات پا گئے، انہیں اسلام آباد کے سیکٹر ایچ 8 کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں