میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان نے امریکا سے 10ارب ڈالر کی مالی سہولت مانگ لی

پاکستان نے امریکا سے 10ارب ڈالر کی مالی سہولت مانگ لی

جرات ڈیسک
جمعرات, ۲۳ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

امریکی وزارتِ خزانہ نے اس درخواست پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا، رائٹرز
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ سے ملاقات

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکستان نے مبینہ طور پر امریکا سے 10 ارب ڈالر کی دوطرفہ ایکسچینج اسٹیبلائزیشن سپورٹ فیسیلٹی فراہم کرنے کی درخواست کی ہے، تاہم اس حوالے سے پاکستانی وزارت خزانہ نے تاحال باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ سے ملاقات کی، جس میں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری، خودکار کریڈٹ ریٹنگ میں اضافے، معاشی تعاون، امریکی سرمایہ کاری اور تذویراتی منصوبوں پر پیش رفت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے خطے کی موجودہ صورتحال کے پاکستانی معیشت پر پڑنے والے منفی اثرات سے بھی امریکی حکام کو آگاہ کیا۔دوسری جانب برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرزنے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے امریکا سے 10ارب ڈالر کی پانچ سالہ ایکسچینج اسٹیبلائزیشن سپورٹ فیسیلٹی فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر اس درخواست کی منظوری مل جاتی ہے تو پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، روپے پر دباؤ میں کمی اور کثیرالجہتی مالیاتی اداروں پر انحصار کم ہونے میں مدد مل سکتی ہے۔رائٹرز کے مطابق پاکستان کی جانب سے اس نوعیت کی درخواست پہلی مرتبہ سامنے آئی ہے اور اسے حالیہ علاقائی سفارتی پیش رفت، خصوصا ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں پاکستان کے مبینہ سہولت کار کردار کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔دوسری جانب پاکستانی وزارت خزانہ نے ایسی کسی درخواست کی باضابطہ تصدیق نہیں کی، جبکہ امریکی محکمہ خزانہ نے بھی اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں