میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہباز شریف کوکہوں گا مجھے آزادکشمیر کا وزیراعظم بنادیں ،نوازشریف

شہباز شریف کوکہوں گا مجھے آزادکشمیر کا وزیراعظم بنادیں ،نوازشریف

جرات ڈیسک
منگل, ۲۱ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

ن لیگ کو کامیاب کرائیں گے تو ہر تیسرے ماہ خود یہاں آکر کام کا جائزہ لوں گا ،کشمیر کا بجٹ دس گنابڑھائیں گے ، دریائے جہلم کے ساتھ خوبصورت موٹروے بننی چاہیے

میرے بعد آنیوالی حکومت نے کچھ نہیں کیا، صرف نعریبازی اور لوگوں کے جذبات کو بھڑکایا اور ملک کو تباہ کردیا، ہم جیت کر آئے تو پچھلی ساری کسر نکال دیں گے،خطاب

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہاہے کہ میرا دل کرتاہے کہ آزادکشمیر کے الیکشن میں کامیابی ملتی ہے تو شہباز شریف کوکہوں گا کہ مجھے آزادکشمیر کا وزیراعظم بنادیں، مسلم لیگ ن کو کامیاب کرائیں گے تو ہر تیسرے ماہ خود یہاں آکر کام کا جائزہ لوں گا ہماری حکومت یہاں بنی توکشمیر کا بجٹ دس گنابڑھائیں گے۔

آزادکشمیر میں دریائے جہلم کے ساتھ ساتھ خوبصورت موٹروے بننی چاہیے ۔ ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن کے مظفرآباد میں جلسے سے پارٹی کے صدر نواز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔نواز شریف نے کہا کہ کشمیر کے ساتھ میرادلی لگاؤ ہے آج بہت عرصے بعد ملاقات ہورہی ہے آپ سے دور رہاہوں کوہالا سے مظفرآباد تک کوئی موٹروے کیوں نہیں بن سکی ؟

مقبوضہ کشمیر بھی میرے دل کے بہت قریب ہے میرے لیے آزادکشمیر اتنا ہی عزیز ہے جتنا پنجاب عزیز ہے ۔آئی لیویو کے نعروں جو جواب دیتے ہوئے نواز شریف نے کہاکہ آئی لیو یوٹو ۔

انہوں نے کہاکہ مظفر آباد کو کشمیر کا بہترین شہرہونا چاہیے جو کام مریم نواز پنجاب میں کررہی ہے وہی کام مظفرآباد اورآزادکشمیر میں ہونا چاہیے آزادکشمیر میرادوسرا گھر ہے آزادکشمیر جی بی اورچاروں صوبوں میں ترقیاتی منصوبوں میں تفریق نہیں کی ۔میرا دل کرتاہے کہ آزادکشمیر کے الیکشن میں کامیابی ملتی ہے تو شہباز شریف کوکہوں گا کہ مجھے آزادکشمیر کا وزیراعظم بنادیں اگر آزاد کشمیر میں ہماری حکومت بنی تو یہاں کے سارے مسائل حل کریں گے پنجاب میں جو ترقیاتی کام ہورہاہے اس میں شہبازشریف کا بھی بڑا کردار ہے آزاد کشمیر کے الیکشن میں کامیابی پر اایک ایک منصوبہ یہاں لیکر آئیں گے پنجاب جیسے منصوبے آزاد کشمیر میں بھی بنیں گے اگر آپ مسلم لیگ ن کو ووٹ دیں گے تو میں ہر تین مہینے بعدکشمیر آؤں گا اور خود مسائل حل کروں گا۔ انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر میں بھی موٹروے جیسے منصوبے بنائے جائیں گے آپ کو معلوم ہے کہ نوازشریف جو وعدہ کرتاہے وہ پورا کرتاہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں