لامین یامال دنیا کے بہترین فٹبالرز میں سے ایک ہیں، لیونل میسی
شیئر کریں
میسی 19 سال پرانی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر رد عمل
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ارجنٹینا کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے اسپین کے نوجوان فٹبالر لامین یامال کے ساتھ تقریبا 19 سال پرانی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر دلچسپ ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لامین یامال دنیا کے بہترین فٹبالرز میں سے ایک ہیں۔
سابق امریکی فٹبالر ٹام بریڈی نے ورلڈ کپ کے فائنل میچ سے قبل لیونل میسی کا انٹرویو کرتے ہوئے پوچھا کہ آپ نے 2007 میں لامین یامال کے ساتھ ایک مشہور فوٹو شوٹ کروایا تھا جب وہ بہت چھوٹے تھے اور اب آپ دونوں ایک دوسرے کے مدِ مقابل ہوں گے، تو اس فوٹو شوٹ کی آپ کے لیے کیا اہمیت ہے؟
انہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ لامین یامال دنیا کے بہترین فٹبالرز میں سے ایک ہیں، میں انہیں فالو بھی کرتا ہوں کیونکہ وہ اسی (بارسلونا) کلب کے لیے کھیلتے ہیں جو کہ مجھے بہت پسند ہے اور میری نیک خواہشات ہمیشہ ان کے ساتھ ہیں۔
میسی نے کہا کہ لامین صرف 19 سال کی عمر میں دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں شامل ہو گئے ہیں اور ان کا مستقبل انتہائی روشن ہے۔
انہوں نے کہا کہ لامین یامال کے ساتھ میری 19 سال پرانی تصاویر حیران کن اتفاق ہے، یہی زندگی ہے، میں نے ان کے ساتھ یہ تصاویر اس وقت بنوائی تھیں جب وہ بالکل چھوٹے سے بچے تھے اور اب ہم دونوں ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں ایک دوسرے کے مدِ مقابل ہوں گے۔
واضح رہے کہ فائنل میچ میں اسپین دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو 0-1 سے شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ 2026 کا چیمپئن بن گیا ہے۔


