میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلدیہ عظمیٰ، نصف درجن اعلیٰ عہدوں پر تعینات لاڈلے افسر کا تبادلہ

بلدیہ عظمیٰ، نصف درجن اعلیٰ عہدوں پر تعینات لاڈلے افسر کا تبادلہ

جرات ڈیسک
هفته, ۱۸ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

شہر کے تباہ حال انفراسٹرکچر میں انجینئرز کی کمی کے باوجود تبادلے سے قیاس آرائیاں

وحید نیپئر پبلک سروس کمیشن کے امتحان کے بغیر بھرتی ہونے والے انجینئرز میں شامل

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

صوبائی محکمہ بلدیات نے بلدیہ عظمی کراچی محکمہ انجینئرنگ میں نصف درجن اعلیٰ عہدوں پر تعینات لاڈلے، گریڈ19کے او پی ایس چیف انجینئر عبدالوحید الدین نیپر کا تبادلہ کے ایم سی سے سپرٹینڈنٹ انجینئر میرپور خاص میونسپل کارپوریشن کردیا ہے ۔

ایک ایسے وقت میں جب شہر کے تباہ حال انفرااسٹرکچر اور ناقص ترقیاتی منصوبوں کے سبب بلدیہ عظمیٰ کراچی اور سندھ حکومت شدید تنقید کی زد میں ہے اور انجینئرز کی کمی کے باوجود نصف درجن عہدوں پر تعینات انجینئر کے اچانک تبادلے سے محکمہ میں مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں ۔

محکمہ انجینئرنگ کے قریبی ذرائع کے مطابق وحید نیپئر 89ان انجینئرز میں شامل ہیں جنہیں دیگر 412کے ہمراہ 2012/13 میں پبلک سروس کمیشن کے امتحان کے بغیر بھرتی کیا گیا تھا اور ان بھرتیوں پر سیاسی سفارشوں کا الزام لگتا رہا ہے ۔گریڈ 17 میں بھرتی ہونے والے وحید نیپئر سمیت مخصوص بااثر انجینئرز کو خلاف قانون ترقیاں دے کر پہلے او پی ایس پر سپرٹینڈنٹ انجینئر بنایا گیا اور پھر گریڈ 20کے چیف انجینئر کا چارج بھی دے دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق او پی ایس پر تعینات چیف انجینئر وحید نیپئر اور ان کے ماتحت ایک انجینئر پر مبینہ طور پر خلاف قانون ٹینڈرز کے بغیر اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کے ڈائریکٹ کنٹریکٹ کرنے کے بھی الزامات لگتے رہے ہیں۔

وحید نیپئر کے پاس چیف انجینئر برجز اور انڈر پاسز،چیف انجینئر بلڈنگز،چیف انجینئر زیڈ او ٹی اور اسپیشل پروجیکٹ پروونشل اے ڈی پی سمیت دیگر اہم عہدوں کے چارج تھے۔
بلدیہ عظمیٰ


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں