آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی ٹریفک کم ہوگئی
جرات ڈیسک
منگل, ۱۴ جولائی ۲۰۲۶
شیئر کریں
آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث خام تیل کی قیمتیں پھر بڑھ گئیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی ٹریفک پانچ ہفتوں کی کم ترین سطح پر آگئی۔ میرین ٹریفک کے مطابق 24 گھنٹوں میں 5 کمرشل جہاز آبنائے ہرمز عبور کر پائے ہیں۔امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعوی کیا تھا کہ ایران کا آبنائے ہرمز پر کنٹرول نہیں ہے۔
دوسری جانب آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث خام تیل کی قیمتیں پھر بڑھ گئیں۔برینٹ آئل اناسی ڈالر فی بیرل ہوگیا، امریکی خام تیل اور عرب امارات کا مربن چوہتر ڈالر فی بیرل پر آگیا۔


