امریکہ کا ایران کے خلاف اپنے حملوں میں پہلی بار ایک نئے ہتھیار کے استعمال کا انکشاف
جرات ڈیسک
منگل, ۱۴ جولائی ۲۰۲۶
شیئر کریں
امریکی سینٹ کام (مرکزی فوجی کمان) نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے خلاف کیے گئے حملوں میں پہلی بار یک طرفہ حملہ آور ڈرون اور یک طرفہ حملہ آور بحری ڈرونز کا استعمال کیا گیا ہے۔ سینٹ کام کے مطابق یہ کم لاگت والے ڈرونز جو ایرانی شاہد ڈرونز سے متاثر ہو کر بنائے گئے ہیں، اب امریکی جوابی کارروائیوں کا حصہ بن چکے ہیں۔ تاہم امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بیان میں ان ڈرونز کی مخصوص اقسام یا حملوں میں شامل ہر زمرے کی تعداد کی وضاحت نہیں کی گئی۔


