میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ورلڈ کپ کوارٹر فائنل، انگلینڈ اور ناروے کا ٹکراؤ؛ ہیری کین اور ایرلنگ ہالینڈ پر نظریں

ورلڈ کپ کوارٹر فائنل، انگلینڈ اور ناروے کا ٹکراؤ؛ ہیری کین اور ایرلنگ ہالینڈ پر نظریں

جرات ڈیسک
هفته, ۱۱ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

ہالینڈ ایک ‘مشین اور بیسٹ’ ہے لیکن ہم دونوں مختلف کھلاڑی ہیں: انگلش کپتان ہیری کین

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فٹ بال ورلڈ کپ 2026 کے سنسنی خیز کوارٹر فائنل میں انگلینڈ اور ناروے کی ٹیمیں ہفتے کے روز میامی میں آمنے سامنے ہوں گی۔

اس بڑے مقابلے سے قبل انگلش کپتان ہیری کین نے ناروے کے اسٹار اسٹرائیکر ایرلنگ ہالینڈ کو گول اسکورنگ "مشین” اور "بیسٹ” قرار دیا ہے،

تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ دونوں بالکل مختلف انداز کے کھلاڑی ہیں۔ میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے بائرن میونخ کے اسٹرائیکر ہیری کین نے کہا، "ایرلنگ ایک ناقابل یقین کھلاڑی ہیں، ان کا فٹنس لیول اور گول اسکور کرنے کا ریکارڈ خود بولتا ہے۔

لیکن میں خود کو ایک مختلف کھلاڑی دیکھتا ہوں، مجھے بال کو زیادہ ٹچ کرنا اور کھیل میں شامل رہنا پسند ہے۔ امید ہے کہ کل کے میچ میں وہ خاموش رہیں گے۔”

واضح رہے کہ جاری ورلڈ کپ میں ایرلنگ ہالینڈ 7 گولز کے ساتھ شاندار فارم میں ہیں اور انہوں نے پری کوارٹر فائنل میں برازیل جیسی مضبوط ٹیم کو باہر کرنے میں اہم کردار ادا کیا، جبکہ ہیری کین اس ٹورنامنٹ میں اب تک 6 گول کر چکے ہیں اور ورلڈ کپ کی تاریخ میں ان کے مجموعی گولز کی تعداد 14 ہو گئی ہے۔

گولڈن بوٹ کی اس دوڑ میں یہ دونوں کھلاڑی فی الحال لیونل میسی اور کائلان ایمباپے (8،8 گولز) سے پیچھے ہیں۔ دوسری جانب ناروے کے کوچ اسٹال سولباکن کا کہنا ہے کہ یہ میچ اگرچہ انگلینڈ بمقابلہ ناروے ہے، لیکن یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ کین انگلینڈ کے لیے اور ہالینڈ ہمارے لیے میچ ونر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ پر زیادہ دباؤ ہوگا کیونکہ ناروے 26 سال بعد کسی بڑے انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کے کواٹر فائنل میں پہنچا ہے اور ان کی ٹیم تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار ہے۔

انگلینڈ کے کپتان ہیری کین نے اپنی ٹیم کو متحرک کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بنیادی ہدف گولڈن بوٹ کے بجائے انگلینڈ کے لیے 60 سالہ انتظار کا خاتمہ کر کے ورلڈ کپ کی ٹرافی جیتنا ہے اور وہ اس آخری مرحلے میں اپنی کارکردگی کا بہترین مظاہرہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں