کراچی حیدرآباد موٹروے ایم 9 پر لین ڈسپلن کی خلاف ورزی کے خلاف مہم، ڈرون نگرانی کا آغاز
شیئر کریں
خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی، 7 ہزار روپے تک جرمانہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی حیدرآباد موٹر وے ایم-9 پر لین کی مسلسل خلاف ورزیوں اور روڈ یوزرز کے شدید ردعمل کے بعد موٹروے پولیس ساؤتھ زون نے لین ڈسپلن کی خلاف ورزی کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ایم-9 کے مختلف مقامات پر لین ڈسپلن کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کے لیے اسپاٹرز تعینات کیے گئے ہیں، جبکہ مؤثر نگرانی کے لیے ڈرون سرویلنس کا استعمال بھی شروع کر دیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ لین ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ روڈ یوزرز کو لینز کے درست استعمال اور محفوظ ڈرائیونگ سے متعلق بریفنگ بھی دی جا رہی ہے۔
موٹروے پولیس کے مطابق جدید نگرانی اور مؤثر انفورسمنٹ کے ذریعے ایم-9 پر ٹریفک نظم و ضبط بہتر بنانے کے لیے خصوصی اقدامات جاری ہیں۔ ترجمان نے ڈرائیوروں سے اپیل کی ہے کہ وہ لین ڈسپلن کی پابندی کریں تاکہ محفوظ سفر کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ "لین کی پابندی، محفوظ سفر کی ضمانت”۔ہے۔


