پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی تجارتی معاہدے پر مذاکرات، اختلافات برقرار
جرات ڈیسک
هفته, ۱۱ جولائی ۲۰۲۶
شیئر کریں
دفترِ خارجہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پاک امریکا باہمی تجارتی معاہدے پر مذاکرات 9 اور 10جولائی کو واشنگٹن میں ہوئے۔
ترجمان کے مطابق پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی تجارتی معاہدے پر مذاکرات خوش گوار ماحول میں ہوئے۔
مذاکرات کے دوران اختلافات دور کرنے اور معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر پیشرفت ہوئی ہے۔ ترجمان کے مطابق تجارتی مذاکرات میں دونوں ممالک نے مختلف امور پر اتفاقِ رائے پیدا کرنے کے لیے تفصیلی مشاورت کی۔ پاکستانی وفد کے سربراہ سیکریٹری تجارت نے مذاکرات میں نمایاں پیشرفت کی تعریف کی اور اسے سراہا۔
دوسری طرف ماہرین کا کہنا ہے طرفین میں تاھال اختلافات برقرر ہیں اور مذاکرات کا حالیہ دور کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہوا ہے۔


