میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فیفا ورلڈ کپ 2026 میں اب تک کھیلے گئے 96 میچز کے دوران 280 گول ہوئے، میسی سر فہرست

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں اب تک کھیلے گئے 96 میچز کے دوران 280 گول ہوئے، میسی سر فہرست

جرات ڈیسک
جمعرات, ۹ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں اب تک کھیلے گئے 96 میچز کے دوران 280 گول ہوئے۔

ارجنٹینا 14 گولز کے ساتھ ٹورنامنٹ کی سب سے زیادہ گول کرنے والی ٹیم ہے اور لیونل میسی ورلڈ کپ میں 8 گولز کے ساتھ سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی ہیں جس کے بعد ان کے مجموعی ورلڈ کپ گول کی تعداد 21 ہو گئی ہے۔

فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار ایک ہی ایڈیشن میں 3 کھلاڑیوں نے 7 یا اس سے زائد گول کیے ہیں۔

میسی کے بعد ایمباپے اور ہالینڈ 7، 7 گولز کے ساتھ نمایاں ٹاپ اسکورر ہیں، ایمباپے نے ورلڈ کپ ناک آئوٹ مرحلے میں اپنے ریکارڈ کو 11 گولز تک بڑھا لیا اور اینزو فرنانڈیز نے فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ کا 3000واں گول اسکور کیا۔

اس کے علاوہ ورلڈ کپ میں اب تک 259 یلو اور 14 ریڈ کارڈز دکھائے جا چکے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں