میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسرائیلی انٹیلی جنس کا وزیراعظم نیتن یاہو کی بات ماننے سے انکار 

اسرائیلی انٹیلی جنس کا وزیراعظم نیتن یاہو کی بات ماننے سے انکار 

جرات ڈیسک
اتوار, ۵ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

اسرائیلی انٹیلی جنس نے یاہو کی ایرانی جوہری پروگرام ختم ہونے کے دعووں کی توثیق کادبائو مسترد کردیا

اسرائیلی انٹیلی جنس نے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ایرانی جوہری پروگرام کو تباہ کرنے کے دعوے کی توثیق کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو بھی اب دعوی کررہے ہیں کہ ایران کا جوہری پروگرام مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے تاہم اسرائیلی انٹیلی جنس نے ان دعووں کی توثیق کے لیے نیتن یاہو کا دبا مسترد کردیا ہے۔

یہ اختلاف اسرائیل اور ایران کے درمیان جون 2025 میں 12 روزہ جنگ کے خاتمے کے بعد سامنے آیا ہے۔ نیتن یاہو کے دفتر نے سیکیورٹی اور فوجی حکام پر دبا ڈالا کہ وہ ایران کی جوہری تنصیبات کی مکمل تباہی کی تصدیق کریں۔

ایک اسرائیلی اخبار نے اسرائیلی عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ اس دعوے کے ساتھ ایک چھوٹا سا مسئلہ ہے اور وہ یہ ہے کہ یہ سچ نہیں ہے۔ کیونکہ نقصان کا درست اندازہ دستیاب نہیں ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں