میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاک بھارت جنگ میں 11طیارے تباہ ہونے کا بیان، ٹرمپ نے مودی کے زخم پھر تازہ کردیے

پاک بھارت جنگ میں 11طیارے تباہ ہونے کا بیان، ٹرمپ نے مودی کے زخم پھر تازہ کردیے

جرات ڈیسک
جمعه, ۳ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ میں طیاروں کے گرائے جانے کا ذکر کر کے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے زخم پھر تازہ کر دیئے ہیں۔تفصیلات  کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی گزشتہ سال ہونے والی جنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تنازع کے دوران 11طیارے تباہ ہوئے تھے جبکہ بروقت سفارتی کوششوں کے باعث ایک ممکنہ ایٹمی تصادم کو بھی ٹال دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی انتہائی خطرناک صورت اختیار کر چکی تھی تاہم جنگ بندی کی کوششوں کے نتیجے میں لاکھوں نہیں بلکہ تقریبا تین کروڑ افراد کی جانیں ممکنہ تباہی سے محفوظ رہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم نے بھی ان سے گفتگو میں اس موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ جنگ رکنے سے کروڑوں انسانوں کی زندگیاں بچ گئیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں