فیفا ورلڈکپ،پرتگال نے کروشیا کو 1ـ2 سے شکست دیکر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
جرات ڈیسک
جمعه, ۳ جولائی ۲۰۲۶
شیئر کریں
فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 میں پرتگال نے کروشیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
ٹورنٹو میں کھیلے گئے میچ میں پرتگال نے کروشیا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرایا۔ پرتگال کی جانب سے گول رونالڈو اور ریموس نے کیے جبکہ کروشیا کی جانب سے گول پرچچ نے اسکور کیا۔پری کوارٹر فائنل میں اسپین اور پرتگال کا مقابلہ ہوگا۔


