میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کلفٹن میں زیادتی کیلئے بچی کے اغواکی کوشش ناکام، ایک ملزم گرفتار تین فرار

کلفٹن میں زیادتی کیلئے بچی کے اغواکی کوشش ناکام، ایک ملزم گرفتار تین فرار

ویب ڈیسک
بدھ, ۷ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

کلفٹن میں 4 درندہ صفت انسانوں نے 12 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے لیے اغوا کیا اور ناکامی پر اسے بلڈنگ سے نیچے پھینکنے کی کوشش بھی کی۔پولیس کے مطابق کلفٹن کی شاہ رسول کالونی میں 4 افراد 12 سالہ بچی کو زبردستی بلڈنگ میں لے گئے اسی دوران بچی کی والدہ اور بھائی کو ایک شخص نے بتا دیا تو وہ دونوں جیسے ہی بلڈنگ میں پہنچے تو ملزمان بچی کو نیچے پھینکنے کی کوشش کررہے تھے۔بچی کے بھائی نے فوراً 15 پر پولیس کو اطلاع دی تاہم 3 ملزمان فرار ہوگئے جب کہ ایک ملزم پکڑا گیا۔بچی کی والدہ کا کہنا ہے کہ وہ پولیس کی تفتیش سے مطمئن نہیں ہیں، 25 تاریخ کو واقعہ پیش آیا تھا اور پولیس تاحال فرار ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں