میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایس بی سی اے کی مشکوک کارروائیاں، شہری ناراض

ایس بی سی اے کی مشکوک کارروائیاں، شہری ناراض

ویب ڈیسک
پیر, ۲۹ جون ۲۰۲۶

شیئر کریں

تمام ڈیمولیشن نوٹس، منظور شدہ نقشوںاور غیر قانونی تعمیرات پر آزادانہ جانچ کا مطالبہ
ڈپٹی ڈائریکٹر اورنگزیب رضی اور انسپکٹر شہاب الدین زرداری کی کارروائیوں پر سوالات

حیدرآباد میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے ) کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف جاری کارروائیوں کے حوالے سے نئے سوالات سامنے آنے کے بعد شہریوں اور سماجی حلقوں نے ادارے کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ مختلف علاقوں سے سامنے آنے والے ڈیمولیشن نوٹس، تصاویر اور دیگر دستاویزات کے بعد یہ مطالبہ زور پکڑ رہا ہے کہ قانون کا اطلاق بلاامتیاز اور یکساں انداز میں کیا جائے ۔شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ بعض تعمیرات کے خلاف فوری کارروائی کی گئی، جبکہ ان کے بقول اسی نوعیت کی دیگر تعمیرات کے خلاف مؤثر کارروائی نظر نہیں آتی۔ ان کا مطالبہ ہے کہ تمام ڈیمولیشن نوٹس، منظور شدہ نقشوں، غیر قانونی تعمیرات اور عملدرآمد سے متعلق مکمل ریکارڈ کی آزادانہ جانچ کرائی جائے تاکہ حقائق عوام کے سامنے آسکیں۔اس معاملے میں ایس بی سی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر اورنگزیب رضی اور بلڈنگ انسپکٹر شہاب الدین زرداری کی نگرانی میں ہونے والی کارروائیوں پر بھی مختلف سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر قانون سب کے لیے برابر ہے تو کارروائیاں بھی ہر جگہ ایک ہی معیار کے مطابق ہونی چاہئیں اور کسی بھی قسم کے امتیازی تاثر کا خاتمہ کیا جائے ۔عوامی حلقوں نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے نئے ڈائریکٹر جنرل وسیم شمشاد سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ سطحی انکوائری کا حکم دیں، تمام متعلقہ افسران کی نگرانی میں ہونے والی کارروائیوں کا جائزہ لیں، ریکارڈ کی چھان بین کرائیں اور اگر کسی بھی سطح پر بے ضابطگی یا قانون پر غیر مساوی عملدرآمد ثابت ہو تو ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ نئے ڈائریکٹر جنرل سے توقع ہے کہ وہ ادارے میں شفافیت، احتساب اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنائیں گے تاکہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی پر اٹھنے والے تمام سوالات کا واضح اور قابلِ اعتماد جواب سامنے آ سکے ۔(نمائندہ جرأت)


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں