پاکستان پر بری نگاہ ڈالنے والوں کی آنکھیں نکال لیں گے، نائب وزیراعظم
شیئر کریں
پاکستان دنیا میں پیس میکر بن چکا، اب معاشی قوت بننا ہمارا ہدف ہے‘ آج دنیا پاکستان کو دہشت گردی کے بجائے امن، استحکام اور تعمیری کردار کی علامت کے طور پر دیکھ رہی ہے، اسحاق ڈار
اللہ تعالی نے پاکستان کو دنیا میں منفرد مقام عطاء کیا ، پوری قوم اس پر شکر گزار ہے ، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے امن کے قیام کیلئے دن رات کوششیں کی ہیں، تقریب سے خطاب ،میڈیا سے گفتگو
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ داتا دربار کی توسیع کا کام جاری ہے اور اس منصوبے پر پیش رفت ہو رہی ہے،پاکستان میں مسلم امہ کو فیلڈ کرنے کی صلاحیت ہے،پاکستان کو بری نظرسے دیکھنے والوں کی آنکھیں ہی نکال دیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کو جو عزت اور مقام ملا ہے اس پر پوری قوم شکر گزار ہے ، آج دنیا بھر میں پاکستان کا نام گونج رہا ہے اور ملک کو ایک ذمہ دار ایٹمی طاقت کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے ملک میں امن کے قیام کے لیے دن رات کوششیں کی ہیں، پاکستان نے خطے میں ثالثی کا کردار ادا کرکے امن کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے، جس کے باعث دنیا اب پاکستان کو "پیسمیکر” کے طور پر جاننے لگی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ماضی میں کیے گئے بعض منفی فیصلوں کی وجہ سے ملک کی معاشی ترقی متاثر ہوئی، تاہم موجودہ کوششوں کا مقصد معیشت کو دوبارہ استحکام کی طرف لانا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ ایران پر حملیکی پاکستان نے سب سے پہلے مذمت کی ،پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنانا ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ معرکہ حق کے بعد دنیا پاکستان کی صلاحیتوں کی معترف ہوگئی ،وزیر اعظم شہبا زشریف نے ڈوبتی معیشت کو سہا را دیا ،پاکستان کو تنہا کرنے کا خواب دیکھنیوالے خود رسوا ہوگئے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ28فروری سے 25جون تک پاکستان نے جنگ بندی اور قیام امن کیلئے بھر پور محنت کی،پاکستان میں مسلم امہ کو فیلڈ کرنے کی صلاحیت ہے،پاکستان کو حرمین شریفین کی حفاظت کی سعادت بھی حاصل ہوئی۔ اسحا ق ڈارنے کہا کہ فیلڈ مارش عاصم منیر نے قیام امن کیلئے بھر پور کام کیا ،معرکہ حق میں دنیا نے پاکستان کی منفرد فتح دیکھی ،پاکستان نے 47 سال بعد ایران اور امریکہ کو مذاکرات کی میز پر بٹھایا ،پاکستان کو بری نظرسے دیکھنے والوں کی آنکھیں ہی نکال دیں گے۔


