میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی،موبائل سگنل بحال رکھنے کا فیصلہ

9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی،موبائل سگنل بحال رکھنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
منگل, ۲۳ جون ۲۰۲۶

شیئر کریں

وفاقی حکومت نے یوم عاشور کے موقع پر 2 روزہ عام تعطیل کا اعلان کر دیا
سرکاری ملازمین 4 چھٹیوں سے مستفید ہوں گے، باضابطہ نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت نے یوم عاشور کے موقع پر 2 روزہ عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق 25 اور 26 جون کو سرکاری تعطیلات ہوں گی۔ دوسری جانب وفاقی دارالحکومت میں عاشورہ کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ تاہم شہریوں کی سہولت کے پیش نظر موبائل فون سروس معمول کے مطابق بحال رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 9 اور 10 محرم الحرام جمعرات اور جمعۃ المبارک کو آ رہا ہے، ایسے میں سرکاری ملازمین ایک ساتھ 4 چھٹیوں سے مستفید ہوں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں